خیبر پختونخوا میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز، امتحانات میں 8 لاکھ 81 ہزارسے زائد طلبہ شامل

بدھ 17 اپریل 2024 20:29

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) خیبر پختونخوا میں آج جمعرات سے میٹرک امتحانات شروع ہو رہے ہیں۔ امتحانات میں 8 لاکھ 81 ہزارسے زائد طلبہ حصہ لیں گے جن میں 3 لاکھ5 ہزار108 طالبات بھی شامل ہون گی، اس سلسلے میں صوبے کے 8 تعلیمی بورڈز نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔

(جاری ہے)

چیئر مین پشاور بورڈ پروفیسر نصر اللہ یوسفزئی کے مطابق صوبے میں 3ہزار 528 امتحانی ہال قائم کیے گئے ہیں ،بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کے زیر انتظام 1 لاکھ 78 ہزار 335 طلبہ امتحانات دیں گے جن میں 61 ہزار 879 طالبات بھی شامل ہیں، چیئر مین پشاور بورڈ نے بتایا کہ تمام امتحان ہالوں میں خفیہ کیمری بھی نصب کردئیے گئے ہیں، سخت مانٹرینگ ہو گی۔

اس کے علاوہ صوبہ بھر میں ایک جیسے پرچہ جات ہوں گے ، پہلی بار تمام بورڈز ایک ساتھ امتحانات لیں گے۔

متعلقہ عنوان :