جامعہ کراچی میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد
بچوں کی شخصیت کو سنوارنے یا بگاڑنے میں گھر کے ماحول اور فریقین کا بڑا عمل دخل ہوتاہے لیکن ہمارے معاشرے میں تربیت کا بہت بڑافقدان ہے،ڈاکٹر نعمان عورت معاشرے کا ایسا ستون ہے جس کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی یافتہ، تہذیب یافتہ نہیں ہو سکتا،ڈاکٹر خالدعراقی … اسلام نے خواتین کو جو حقوق دیئے ہیں کسی اور معاشرے میں اس کی مثال نہیں ملتی ،ڈاکٹر شائستہ تبسم
بدھ 17 اپریل 2024 20:30
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹرآف ایکسلینس فارویمنز اسٹڈیز جامعہ کراچی کے زیر اہتمام اورسندھ ایچ ای سی، اسٹوڈنٹس ایڈوائزرآفس جامعہ کراچی وآفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن ،کلیہ قانون جامعہ کراچی کے اشتراک سے عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول کی سماعت گاہ میں منعقدہ سیمینار بعنوان ’’دختران پاکستان:صنفی مساوات کا فروغ،معاشی طور پر بااختیاربنانااور امن کی تعمیر وادراک کا انتظام‘‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی نے کہا کہ صنفی مساوات کے فروغ اور خواتین کو بااختیار بنائے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔تعلیم پرخرچ کی جانے والی رقم اخراجات نہیں بلکہ سرمایہ کاری ہے،ہمارے مستقبل کا انحصار اس نظامِ تعلیم پر ہوگا جو ہم وضع کریں گے کیونکہ کوالٹی ایجوکیشن کے بغیر ہم اپنے اہداف حاصل نہیں کرسکتے۔بانی پاکستان نے تعلیم کو زندگی اور موت کا مسئلہ قراردیالیکن بدقسمتی سے تعلیم ہمارے حکمرانوں کی ترجیحات شامل نہیں جس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ پاکستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے بہت تیزی سے کام ہورہاہے لیکن ابھی اس حوالے سے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے ،خواتین کو اپنے مستقبل کے فیصلے خودکرنے کی آزادی ہونی چاہیئے ۔عورت معاشرے کا ایسا ستون ہے جس کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی یافتہ، تہذیب یافتہ نہیں ہو سکتا۔ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک آف پاکستان میوزیم ڈاکٹر اسماء ابراہیم نے کہا کہ دنیا میں آنے کا مقصد محض زندگی گزارنا نہیں بلکہ ایساکچھ کرنا ہے کہ دنیا سے جانے کے بعد بھی آپ کو یادرکھاجائے،انہوں نے طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ زندگی میں آنے والی مشکلات سے بھاگنے کے بجائے اس سے نبردآزما ہونے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے اپنی زندگی کے تجربات سے حاضرین کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اگرآپ نے اپنے مقصدکو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا فیصلہ کرلیاتوکوئی بھی رکائوٹ آپ کو اپنے اہداف کے حصول سے نہیں روک سکتی۔رئیس کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر شائستہ تبسم نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو جو حقوق دیئے ہیں کسی اور معاشرے میں اس کی مثال نہیں ملتی ،ایک پڑھی لکھی ماں ایک پڑھالکھا خاندان بناسکتی ہے،ہمارے معاشرے میں خواتین کی صحت سے متعلق بیماریوں پر بات کرنے کو معیوب سمجھاجاتاہے جو لمحہ فکریہ ہے۔ ڈائریکٹرآفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن جامعہ کراچی ڈاکٹر سیدہ حورالعین نے کہا کہ اسلام نے عور ت کو وہ عظیم مقام دیاجو آج تک کوئی اور نہیں دے سکا، مرد کی تعلیم صرف ایک فرد واحد کی تعلیم ہے مگر عورت کو تعلیم دینا حقیقت میں پورے خاندان کو تعلیم دینے کے برابرہے۔ ہمارے ملک میں خواتین تعلیمی میدان میںتیزی سے ترقی کر رہی ہیں جو لائق تحسین ہے۔خواتین کو بااختیار بناکر ہی ہم ترقی کرسکتے ہیں،آج خواتین ہر شعبہ ہائے زندگی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہامنوارہی ہے جس کی بڑی اور اہم وجہ خواتین میں تعلیم حاصل کرنے کا بڑھتا رجحان ہے۔مشیرامورطلبہ جامعہ کراچی ڈاکٹر نوشین رضا نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں خواتین کی جدوجہد کی بدولت خواتین کے حقوق اور صنفی مساوات میں تیزی سے بہتری آرہی ہے۔صنفی مساوات ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے ناگزیرہے۔سیمینار میں مختلف شعبہ جات کے صدور، اساتذہ اور طلباوطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث عناصر کیلئے سخت قانون سازی کر رہے ہیں: خواجہ سلمان رفیق
-
انسانی اعضا کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث عناصرکیلئے سخت قانون سازی کررہے ہیں، صوبائی وزیرصحت
-
ملک کی معاشی ترقی ،اسے مضبوط خطوط پر استوار کرنے میں مزدور کے کلیدی کردار سے انکار نہیں کیا جاسکتا‘ بلیغ الرحمن
-
مزدور معاشرے اور ملک کی مجموعی معاشی اور اقتصادی ترقی میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
-
پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ، پراسیکیوٹرز کی پروفیشنل قابلیت کیلئے’’سیٹ آف سکلز‘‘ پیش
-
چینی کمپنیوں کی مدد سے گوادر کی سڑکیں اور عوامی مقامات شمسی توانائی سیروشن
-
دریاخان،غیرت کے نام پر بھائی نے کزن کے ساتھ ملکر بہن کو نہر میں پھینک دیا ،نعش برآمد
-
وزیراعلی سندھ اور یورپی یونین کی سفیرکے درمیان ملاقات،سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے دو نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا
-
چیچہ وطنی سے اندیشہ نقص امن کے تحت گرفتار 26 کسان جیل منتقل
-
وزیراعلیٰ سندھ اوریورپی یونین کی سفیرکی ملاقات، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے دو نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال
-
وزیرصنعت وتجارت شافع حسین نے ماڈل بازاروں کو سولر انرجی پرمنتقل کرنے کاپلان طلب کرلیا
-
عوام کی سہولت کیلئے ہر ضلع میں ماڈل بازار بنائیں گے، عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے ، چوہدری شافع حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.