پاکستان ویسٹ انڈیز ویمنز ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

بدھ 17 اپریل 2024 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) پاکستان ویسٹ انڈیز ویمنز ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔ قائداعظم ہائوس کے لان میں بدھ کو پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان نداڈار اورویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کی کپتان ہیلی میتھیوزنے ٹرافی کی رونمائی کی ۔

(جاری ہے)

دونوں کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ دلکش پوز کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کاحصہ ہے۔