کراچی بحریہ فائونڈیشن کالج کے جانب سے سال 2024 کے رزلٹ کا اعلان کردیا گیا

بدھ 17 اپریل 2024 20:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) بحریہ فائونڈیشن کالج کے جانب سے سال 2024 کے رزلٹ کا اعلان کردیا گیا ۔ نرسری کلاس کے ستارہ گل اور واحد بخش نوناری نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ۔ اسکول انتظامیہ کے جانب سے بچوں کو ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

(جاری ہے)

سکول کے سالہانہ نتائج کے موقع پر بچوں کے والدیں کو خصوصی دعوت دیکر بچوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔ نارتھ ناظم آباد بلاک (جی)پاکستان نیوی کے زیر احتمام بحریہ فاِونڈیشن کالیج کے سالانہ رزلٹ پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے اسکول انتظامیہ نے کہا کہ بچے قوم کے مستقبل ہیں ان کو بہتر سے بہترین معیاری تعلیم دینے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ پاکستان کا مستقبل بہتر ہو۔

متعلقہ عنوان :