Live Updates

بدعنوان عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، نذیر احمد عباسی

بدھ 17 اپریل 2024 20:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر مال نذیر احمد عباسی نے کہا ہے کہ بدعنوان عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، عوام کیلئے سہولتیں و آسانیاں پیدا کرنے کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں تاکہ عوامی مسائل انکی دہلیز پر حل ہوسکیں، سروس ڈیلیوری سنٹرز کی استعداد کار میں اضافے کیلئے مزید اقدامات اٹھائیں گے، عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، تحریک انصاف کی صوبائی حکومت ہر شعبے میں بہتری و فلاح کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر میںایبٹ آباد سے آئے ہوئے وفود سے ملاقاتوں کے دوران کیا۔ وفود نے صوبائی وزیر مال کو اپنے اپنے علاقوں میں درپیش مسائلِ و مشکلات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر مال نذیر احمد عباسی نے انکے مسائل کے حل کے لیے ضروری احکامات دئیے۔ صوبائی وزیر مال نذیر احمد عباسی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے رمضان و عید پیکیچ مستحقین میں تقسیم کیے گئے اس طرح صحت کارڈ کو سو فیصد آبادی تک کوریج دی گئی ہے جس سے پورے صوبے کے عوام مستفید ہورہے ہیں۔

محکمہ مال کی خدمات کی بہتر انداز میں فراہم کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ اس طرح جن جن اضلاع کے سروس ڈیلیوری سنٹر زمیں رش زیادہ ہو وہاں اضافی کاؤنٹر بنانے کے احکامات دئیے تاکہ عوام کو آسانی ہو اور کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنے پڑے۔صوبائی وزیر مال نذیر احمد عباسی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی سرپرستی اور بانی عمران خان کے وژن میں عوام کی فلاح کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں جن سے انکی زندگی میں خاطرخواہ تبدیلی نظر آئی گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات