لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022ء میں مجوزہ ترامیم کے جائزہ کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے گی
بدھ 17 اپریل 2024 21:08
(جاری ہے)
اجلاس کے دیگر شرکاء میں صوبائی وزیر برائے کمیونیکیشن اینڈ ورکس ملک صہیب احمد بھرتھ، وزیر برائے لوکل گورنمنٹ ذیشان رفیق اور وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹری صاحبان شامل تھے۔
اجلاس میں پانچ نکاتی ایجنڈہ زیر بحث لایا گیا جس میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022میں ترامیم ،ایڈمنسٹریٹرز کی تقرری،سیمنٹ فیکٹریوں کے قیام کی منظوری ،روای اربن ڈویلپمنٹ بورڈ کے لیے دو تکنیکی ماہرین اور لاہور گیریڑن یونیورسٹی اور ایمپیریل کالج آف بزنس سٹڈیز میں وائس چانسلر اور ریکٹر کے لیے نامزدگیوں کی منظوری شامل تھی۔ مجتبی شجاع الرحمان کا کہنا تھا کہ پانی کی کمی کے پیش نظر فزیبیلٹی سٹڈی کے بغیر سیمنٹ پلانٹس میں غیر ضروری توسیع یا نئی سیمنٹ فیکٹریوں کے قیام کی منظوری نہیں دی جا سکتی۔ سیمنٹ پلانٹس کی منظوری کے لیے کمیٹی کے ممبران بذات خود سائٹس کا معائنہ کریں گے۔ محکمہ ایری گیشن منظور شدہ سیمنٹ فیکٹریوں میں پانی کی مقررہ مقدار سے زیادہ استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائے۔ صوبائی وزیر برائے لوکل گورنمنٹ ذیشان رفیق کے مطابق لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022میں ترامیم کا مقصد ایکٹ میں موجودسقم دور کرنا اور اسے موثر بنانا ہے۔ ملک صہیب احمد بھرتھ نے سیمنٹ پلانٹس کے لائیو سٹاک اور اینوائر منٹ پر اثرات کے پیش نظر پلانٹس کی تنصیب سے تمام متعلقہ محکموں کلیرنس کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صنعتوں کے قیام سے قبل متعلقہ محکموں سے کلیئرنس کا مقصد صنعت کاری پر پابندی نہیں بلکہ قدرتی ماحول اور لائیو سٹاک کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی کے لیے صنعت کاری کا فروغ ضروری ہے تاہم صوبے میں صرف انھیں صنعتوں کے قیام کی اجازت دی جائے گی جو تمام قوانین کی پابندی کو یقینی بنائیں گی۔ اجلاس میں گیریڑن یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے لیے ہلال امتیاز میجر جنرل خلیل ڈار اور ایمپیریل کالج آف بزنس سٹڈیز کی ریکٹر کے لیے ڈاکٹر طاہرہ عزیز کے ناموں کی منظوری دی گئی۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی، مولانا فضل الرحمن اکٹھے ہوگئے تو حکومت 4 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی، فواد چوہدری
-
عازمین حج اپنے موبائل پر پاک حج موبائل ایپ ڈائون لوڈ کرکے اس کی رہنمائی کے مطابق متعلقہ حاجی کیمپ سے رجوع کریں، وزارت مذہبی امور
-
فیصل آباد، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.