کوئٹہ، 12 پولیس تھانوں کے ایس ایچ او زتبدیل کر دیئے گئے

بدھ 17 اپریل 2024 21:22

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) کوئٹہ کے 12 پولیس تھانوں کے ایس ایچ او زتبدیل کر دئے گئے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پو لیس کوئٹہ کے جا ری کر دہ اعلامیہ کے مطابق ایس ایچ او سٹی تھانہ روزی خان کا تبادلہ کر کے انہیں پو لیس لائن رپورٹ کر نے کی ہدایت جبکہ انسپکٹر محمد اشفاق کوایس ایچ او سٹی تھانہ ، انسپکٹر نصیر احمد کوایس ایچ او بروری روڈ تھانہ ، انسپکٹر ثناء اللہ ایس ایچ او کچھی بیگ تعینات جبکہ انسپکٹر مجا ہد عباس کو پو لیس لائن رپورٹ کر نے کی ہدایت کر دی گئی۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق انسپکٹر محمد امین جعفر ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹائون تھانہ ، سب انسپکٹر عبد الحئی گرانی ایس ایچ او صدر تھانہ ، سب انسپکٹر محمد صابر ترین ایس ایچ او کوبجلی روڈ تھانہ تعینات کر دیا گیا جبکہ انسپکٹر محمد حمید ملک کو پو لیس لائن رپورٹ کر نے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق سب انسپکٹر ہدایت اللہ ایس ایچ او پشتون آباد ، سب انسپکٹر عتیق الرحمن کو ایس ایچ او نیو کچلاک تعینات جبکہ سب انسپکٹر محمود خان ترین کو پو لیس لائن رپورٹ کر نے کی ہدایت کی گئی ہے۔