Live Updates

لوئر چترال میں بارشوں کے بعد سڑکوں کی بحالی کا عمل جاری

بدھ 17 اپریل 2024 21:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) لوئر چترال میں بارشوں کے بعد سڑکوں کی بحالی کا عمل جاری ہیں۔ اب تک کئی سڑکوں کو ٹریفک کے لئے کھول دیاگیا ہیں۔ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں حالیہ بارشوں کے بعد ضلع لوئر چترال میں ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان کی ہدایات پر روڈ کلیئرنس آپریشن جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر خود روڈ کلیئر نس آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔

ضلع میں مختلف رابطہ سڑکیں جس میں لواری ایپروچ روڈ،ا یون بمبوریت لنک روڈ، گرمچشمہ لنک روڈ شامل ہیں کوٹریفک کیلئے کلیئرکردیاگیا ہیں۔ اس کے علاوہ مین چترال پشاور مین روڈ ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔ حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ضلع لوئر چترال میں انفراسٹرکچر کی بحالی اورامدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے خصوصی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان نے ایم پی اے فاتح الملک علی ناصر کے ہمراہ دروش میں مختلف علاقوں کا دورہ کر کے متاثرہ مکانات اور کلیئر نس آپریشن کا معائنہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے دروش گول نالا، جنجریت نالا، کلدام نالا، کیسو نالا اور نگر گول کے فوری صفائی کے احکامات جاری کیں۔ آفسران نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی۔واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور صوبائی حکومت کے پالیسی کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی طرف سے متاثرین کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے متاثرین کو مختلف محفوظ مقامات پر منتقل کرکے امدادی سامان متاثرہ خاندان میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔

اور زخمیوں کے علاج معالجے کیلئے بھی امدادی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کر کے سلائیڈنگ میں زخمی ہونے والے ارکاری سے تعلق رکھنے والے خاتون اور بچے کی عیادت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے زخمیوں کی عیادت کی۔ ان سے خیریت دریافت کی۔ ان کے جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کے ساتھ بہتر علاج معالجے کیلئے مالی امداد بھی دیا۔ اور مریضوں کے بہتر علاج معالجے کیلئے گاڑی کا انتظام کر کے پشاور روانہ کر دیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات