اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے ٹریفک رضا کار شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیو ٹ آف سائنس اینڈٹیکنالوجی کے طلباء کے وفد کا سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ

وفد کو سیف سٹی اسلام آباد کے مرکزی نظام، کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر، ڈیٹا ہب یونٹ، جدید تکنیک کے حامل کیمروں اور پولیس آپریشنز سنٹر ہال کا دورہ کروایا گیا

بدھ 17 اپریل 2024 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) سلام آباد کیپیٹل پولیس کے ٹریفک رضا کار شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیو ٹ آف سائنس اینڈٹیکنالوجی کے طلباء کے وفد کا سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ،وفد کو سیف سٹی اسلام آباد کے مرکزی نظام، کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر، ڈیٹا ہب یونٹ، جدید تکنیک کے حامل کیمروں اور پولیس آپریشنز سنٹر ہال کا دورہ کروایا گیا اور اس کے طریقہ کار اور افادیت کے بارے میں بھی مکمل اگاہ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی سیف سٹی /ٹریفک کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل سیف سٹی نے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے ٹریفک رضا کار شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیو ٹ آف سائنس اینڈٹیکنالوجی کے طلباء کے وفد کو سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ کروایا، وفد کو سیف سٹی اسلام آباد کے مرکزی نظام، کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر، ڈیٹا ہب یونٹ، جدید تکنیک کے حامل کیمروں اور پولیس آپریشنز سنٹر ہال کا دورہ کروایا گیا اور ان کے طریقہ کار اور افادیت کے بارے میں بھی مکمل آگاہ کیا، وفد کو بتایا گیا کہ سیف سٹی اسلام آباد جدید تکنیکی منصوبے کے ذریعے مختلف شعبہ جات میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، جس میں پولیس آپریشنز سنٹر، ایمرجنسی کنٹرول سنٹر، ڈیٹا ہب یونٹ، ڈسپیچ کنٹرول سنٹر، ای چالان سسٹم اور "پکار "15- ہیلپ لائن جیسے اقدام شامل ہیں، وفد کو شہر میں سیف سٹی کیمروں کی کارکردگی اور افادیت کے بارے میں بتایا گیا کہ سیف سٹی کے جدید تکنیک کے حامل کیمرے شہر کی سلامتی، جرائم کے سدِباب اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، جرائم کا 42 فیصد سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے حل کیا جاتا ہے، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چہروں کی شناخت کرنے والے کیمرے لگائے گئے ہیں جو مشکوک عناصر کی نشاندہی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، وفد نے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے جدید تکنیکی نظام اور اس کی افادیت کو سراہااور اس کامیاب دورے پر ڈی آئی جی سیف سٹی /ٹریفک اور ان کی ٹیم کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔