جھار کھنڈ:کالعدم تنظیم پیپلز لبریشن آف انڈیا کے کمانڈر سمیت دو عسکریت پسند گرفتار

بدھ 17 اپریل 2024 21:50

کھونٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) بھارتی ریاست جھار کھنڈ کے ضلع کھونٹی میں پولیس نے ممنوعہ عسکریت پسند تنظیم پیپلز لبریشن فرنٹ آف انڈیاکے کمانڈر سمیت 2 عسکریت پسندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے عسکریت پسندوں کے قبضے سے پستول، گولیاں اور دیگر ممنونہ آلات برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کو ضلع میں رانیہ کے علاقے جلماڑی گنجنا کے جنگل میں عسکریت پسند تنظیم پی ایل ایف آئی کا ایریا کمانڈر ہرشد گوڈیا عرف بویڈا پاہن اوردو دیگر لیڈروں کی موجودگی کی اطلاع ملی ۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عسکریت پسندوں کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :