حکومت ملک میں پائیدار اقتصادی ترقی ونمو کیلئے اصلاحات کے پروگرام میں پرعزم ہے، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب

بدھ 17 اپریل 2024 22:15

واشنگٹن ڈی سی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت ملک میں پائیدار اقتصادی ترقی اورنمو کیلئے اصلاحات کے پروگرام میں پرعزم ہے۔انہوں نے یہ بات بدھ کوواشنگٹن ڈی سی میں پاکستان کی اقتصادی پالیسی آٹ لک پر جے پی مورگن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

وزیرخزانہ نے ٹیکسیشن، توانائی اور نجکاری کے تین اہم اصلاحاتی شعبوں کا خاکہ پیش کیا۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ رواں سال زرعی شعبے نے مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے، مہنگائی کے دبا میں کمی آئی ہے، شرح مبادلہ مستحکم ہے۔ انہوں نے کہاکہ تجارتی خسارہ میں کمی آرہی ہے اور ترسیلات زر سمیت معیشت کے اہم اشاریے بہتر کارکردگی کی عکاسی کررہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ ایک وسیع تر توسیعی پروگرام میں شامل ہونے کے لئے پرعزم ہے۔