پی ٹی آئی رہنمائوں کے خلاف توڑ پھوڑ ، احتجاج پر درج مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت
بدھ 17 اپریل 2024 22:30
(جاری ہے)
جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی حد تک تو چالان ہی نہیں آیا ، آپ کی ضمانت کنفرم ہی نہیں ہوئی ، آپ ضمانت قبل از گرفتاری کو چالان کے ساتھ نہ جوڑیں ، ضمانت پر بحث کریں ۔
میں چاہ رہا تھا کہ آج ضمانتوں کا معاملہ حل ہو جاتا ۔ عامر مغل کے خلاف مقدمے کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ عامر مغل ابھی تک مقدمے میں شامل تفتیش نہیں ہوئے ۔ عامر مغل نے موقف اپنایا کہ میں شامل تفتیش ہو چکا ہوں میرے وکیل مدثر عباسی نے جا کر روبکار جمع کروائی تھی ۔ عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کی ضمانت خارج ہو جائے تو گرفتاری آپ کی ہو گی یا مدثر عباسی کی ؟ الزام کس کے خلاف ہے ؟ سزا کس کو ہو گی ؟ آپ کو یا وکیل کو ؟ جا کر شامل تفتیش ہوں ، یہ رعایت اگلی مرتبہ نہیں ملے گی ۔ عامر مغل نے عدالت سے ذاتی طور پر شامل تفتیش نہ ہونے پر معذرت کر لی ۔ عامر مغل کے وکیل نے موقف اپنایا کہ اگر عدالت کہے تو عامر مغل ابھی عدالت کے سامنے شامل تفتیش ہو جائیں گے جس پر جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیئے کہ یہ آپ وکلاءصاحبان نے بڑا غلط ٹرینڈ بنایا ہوا ہے ، یہ کوئی پولیس اسٹیشن نہیں عدالت ہے ۔ عدالت نے عامر مسعود مغل کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کر دی ۔ دوران سماعت تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ان مقدمات میں اب مزید تفتیش کی ضرورت نہیں ہے ۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایک ملزم کی چالان جمع ہونے سے پہلے بریت ہو گئی ، ایک ملزم کے لئے تفتیشی کہہ رہا ہے کہ شواہد موجود نہیں ، باقی کا کیا ہو گا ؟ عدالت نے عمر ایوب ، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور ، شبلی فراز ، عامر مغل اور علی نواز اعوان اور دیگر تمام ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری میں27 اپریل تک توسیع کر دی ۔ ادھر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف مبینہ آڈیو لیکس ، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر تھانہ گولڑہ اور بنی گالہ میں درج مقدمات میں علی امین گنڈاپور اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹس میں پیش ہوئے اور عدالتوں میں حاضری لگوائی ۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیر قانون و انصاف سے امپلی مینٹیشن مینارٹی رائٹس فورم اور کرسچن لائرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،اقلیتوں کے حقوق کے نفاذ بارے تبادلہ خیال کیا
-
پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے وافر مواقع موجود ہیں ، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قطر کے سفیر سے ملاقات میں گفتگو
-
لاہور ہائیکورٹ نے پی پی 161 میں دوبارہ گنتی کرانے کا نوٹس کالعدم قرار دے دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کیخلاف پولیس وردی پہننے پر اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت 2مئی تک ملتوی
-
پرویزالٰہی کی گرفتاری ، پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کیس میں فیصلہ محفوظ
-
ایل این جی ریفرنس کی واپسی شاہد خاقان کی بے گناہی کا ثبوت ہے‘ سعد رفیق
-
پنجاب ،مختلف شہروں میں ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کیخلاف کارروائیاں
-
پی ٹی آئی، مولانا فضل الرحمن اکٹھے ہوگئے تو حکومت 4 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی، فواد چوہدری
-
عازمین حج اپنے موبائل پر پاک حج موبائل ایپ ڈائون لوڈ کرکے اس کی رہنمائی کے مطابق متعلقہ حاجی کیمپ سے رجوع کریں، وزارت مذہبی امور
-
فیصل آباد، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.