دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان

aijaz ahmad gondal اعجاز احمد گوندل بدھ 17 اپریل 2024 23:35

دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
دبئی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17اپریل۔2024ء) متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، طوفانی بارشوں سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا، موجودہ حالات کے پیش نظر پاکستان قونصل خانہ دبئی کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں بارشوں سے متاثر ہونے والے پاکستانیوں کے لیے خصوصی ہیلپ لائنز قائم کر دی، یواےای میں رہنے والے وہ پاکستانی جو ہونے والی بارشوں کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں اور ان کو قونصل خانہ سے کسی بھی طرح کی مدد یا رہنمائی درکار ہے تو وہ نیچے دئیے گئے نمبرز پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


ابوظہبی اور العین میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے
Whatsapp: +971 50 124 8934
Call: +97124447800
دبئی اور شمالی امارات میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے
Dubai and Northern Emirates.
Whatsapp: +971 4 397 3600
Call: +971566472721