،غیر مسلم ممالک نہیں چاہتے کہ تمام مسلم ممالک ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر اپنے معاشی مسائل کا حل نکالیں،بلال سلیم قادری

جمعرات 18 اپریل 2024 04:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) اللہ اور اس کے رسول کے احکامات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے دنیا پسپائی کی جانب جا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری شامی نے دوران کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں ;نے کہا کہ دنیا میں57 مسلم ممالک ہوتے ہوئے مسلمان غیر مسلموں کے رحم و کرم پر ہیں۔

وجہ صرف یہی ہے ہم آخرت کو بھول کر دنیا داری میں لگ گئے ہیں۔مسلمان آبادی کے لحاظ سے دنیا میں 65 فیصد ہے مگر پھر بھی کفار ہم پر حاوی ہے کیوں۔ہم اجتماعی مسائل کو حل کرنے کے بجائے صرف اپنے مسائل حل کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔کچھ اسلامی ممالک کو چھوڑ کر باقی تمام اسلامی ممالک کو کفار نے قرض کی زنجیر میں جکڑا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اور یہی وجہ ہے کہ وہ دنیاوی آقاؤں کے سامنے سر جھکائے بیٹھے ہیں۔

جس دن تمام مسلمان اسلامی تعلیمات اور آقا دو جہاں کی ہدایت پر عمل پیرا ہوئے وہ دل کفار کے لیے آخری دن ہوگا۔فلسطین ہو یا کشمیر چینیا کے مسلمان ہوں کفار مل کر ان سب پر ظلم و بربریت کے پہاڑ ڈھا رہے ہیں مگر ہمارا ایمان کمزور ہونے کی وجہ سے ہم خاموش ہیں اور جہاد کا مطلب ہی بھول گئے ہیں۔بلال سلیم قادری کا مزید کہنا تھا کہ غیر مسلم ممالک نہیں چاہتے کہ تمام مسلم ممالک ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر اپنے معاشی مسائل کا حل نکالیں۔

معاشی طور پر مضبوط مسلم ممالک اگر کمزور مسلم ممالک کا ہاتھ تھام لیں تو اسلام کا پرچم پوری دنیاپر لہرائے گا۔کفار نے اسلام کو اپنے نرغے میں لیا ہوا ہے اب جو جنگ ہوگی وہ کفار کو نیست و نابود کر دے گی۔مگر مسلمانوں کو ایک جٹ ہو کر کفار سے لڑنا پڑے گا۔یہ دنیا کا دستور ہے اگر ظالم کے آگے سر جھکاؤ گے تو وہ اور ظلم کرتا ہے۔اسلامی تعلیمات میں ظالم کا ہاتھ روکنے کو کہا گیا ہے۔جس دن ہم نے ظالم کو روکا اس دن ظالم اپنے پیروں پر کھڑا نہیں ہو پائے گا۔کفار نے مسلمانوں میں سازشوں کے ذریعے انتشار پھیلایا ہوا ہے۔مسلمانوں کو ایک دوسرے کا سہارا بن کراختلافات کو ختم کرنا ہوگا۔