اقوام متحدہ کی فلسطین کے لیے 2.8 بلین ڈالر کی فوری امداد کی اپیل

جمعرات 18 اپریل 2024 09:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (یواین او سی ایچ اے ) نےمقبوضہ فلسطینی علاقے کے لیے 2.822 بلین امریکی ڈالر مالیت کی فوری امداد حاصل کرنے کی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ شنہوا کے مطابق یواین او سی ایچ اے نے کہا کہ یہ رقم سال کے آخر تک بیت المقدس سمیت غزہ اور مغربی کنارے کے 3.1 ملین لوگوں کو امداد فراہم کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔

(جاری ہے)

دفتر نے کہا کہ اس ردعمل کے لیےہمیں زمین پر آپریٹنگ حالات میں بڑی تبدیلیاں دیکھنے کی ضرورت ہے۔ انسانی ہمدردی کی تنظیموں کو غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں ضرورت مند تمام لوگوں تک محفوظ اور مستقل رسائی ہونی چاہیے۔دفتر نے کہا کہ ہمیں غزہ میں زمینی راستے سے مزید داخلے اور سپلائی کے راستوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں غزہ کے اندر اپنی نقل و حرکت، امدادی کارکنوں کے لیے ویزا اور اجازت نامے کی بھی ضرورت ہے۔