فلسطین کو اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت مشرق وسطی کے تنازعے کے دوریاستی حل میں مدد گار ثابت نہیں ہو گی، امریکا

جمعرات 18 اپریل 2024 10:00

سیول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) اقوام متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نےکہا کہ فلسطین کی اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت مشرق وسطی کے تنازعے کے دوریاستی حل میں مدد گار ثابت نہیں ہو گی۔

(جاری ہے)

رائٹرز کے مطابق انہوں نےسیئول میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہاکہ انہیں اقوام متحدہ کی ایسی قرارداد نظر نہیں آئی جس میں فلسطینی اتھارٹی کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی سفارش کی گئی ہو اور اس میں اسرائیل فلسطین تنازعہ کے دو ریاستی حل کی رہنمائی میں مدد ملے ۔

انہوں نے کہاکہ امریکا فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت حاصل کرنے کی درخواست کو تسلیم کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے مز ید کہا کہ فلسطین کی اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت دوریاستی حل میں مدد گار ثابت نہیں ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر کو جوبائیڈن بھی واضح کر چکے ہیں کہ امریکا دوریاستی حل کی حمایت کرتا ہے اوراسے جلد از جلد نافذ کرنے کے لئے متحرک ہے۔