سوتر منڈی فیصل آباد کا تاجر اغواء کے بعد قتل

جمعرات 18 اپریل 2024 15:09

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) سوتر منڈی فیصل آباد کا تاجر اغواء کے بعد قتل، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر قانونی کارروائی شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ دھاندرہ سے غلام آباد گلزار چوک کے رہائشی تاجر نصراللہ انصاری کی نعش برآمد ہوئی ہے ۔ نصراللہ کو یارن مارکیٹ سے مبینہ اغوائ کرنے کے بعد تشدد کرکے قتل کیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا,نصراللہ سوتر منڈی میں دھاگے اور کپڑے کا کاروبار کرتا تھا۔پولیس نے مقتول کی نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی۔پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ تاجر کو مبینہ طور پر لین دین کے تنازعہ پر اغوائ کے بعد قتل کیا گیا۔ پولیس نے تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیا

متعلقہ عنوان :