چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے سپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات،عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی

جمعرات 18 اپریل 2024 15:25

چیئرمین  سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے سپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے چیئرمین سینیٹ کا عہدہ سنبھالنے پر سید یوسف رضا گیلانی کو مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔چیئرمین سینیٹ نے دونوں ایوانوں کے درمیان بہتر رابطہ کاری پر زور دیا۔ ملاقات میں بہترین عوامی مفاد میں قانون سازی کے حوالے سے امور بھی زیر بحث آئے۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔\932