کروڑوں روپے کی اووربلنگ ہو رہی ہے، وفاقی وزیر توانائی
سے زائد ایسے لوگ ہیں، جو اس کام کے اندر ملوث ہیں، ان بوجھ پاکستان نہیں اٹھاسکتا ، بجلی چوروں کو کیفر کر دار تک پہنچائینگے ،بجلی کے شعبے میں گردشی قرضہ تقریباً 2400، 2500 ارب روپے کے قریب ہوگا، اویس لغاری کی پریس کانفرنس
جمعرات 18 اپریل 2024 17:17
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ باقی 80 فیصد پر اثر ہونا، اور ان کو اپنے آپ کو بچانے کے لیے استعمال کرنا ہمارا ادارہ افورڈ نہیں کرسکتا، نہ ہی کوئی کرے گا، 20 فیصد چوری کا فائدہ اٹھانے والے لوگ، افسران، لائن مین، میٹر ریڈرز اور وہ صارفین جو چوری کر رہے ہیں، ان کا بوجھ یہ پاکستان نہیں اٹھا سکتا۔
اویس لغاری نے کہا کہ اتنے سارے لوگ عوام کا بیڑہ غرق کررہے ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ جو لوگ چوری کر رہے ہیں، ان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔انہوںنے کہاکہ قانون ہے، اگر بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں ایک مہینے کے اندر سیدھی ہو جائیں، اس قسم کے افسران کو انکوائری کرکے نوکریوں سے برطرف کر سکتی ہیں، ہمارے پاس کم الیکٹریکل انجینئرز نوجوان بیٹھے ہوئے ہیں، جن کو ہم شامل نہیں کرسکتے۔وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ یہ بھی ڈرامے ہوتے ہیں کہ ٹریننگ کے لیے 10، 10 مہینے چاہئیں، کچھ نہیں چاہیے، دو مہینے کے اندر نیا الیکٹریکل انجینئر ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد ان چوروں کو تبدیل کرسکے گا، میں ایف آئی اے اور وزارت داخلہ کے وزیراعظم کے ساتھ حکم کے مطابق مدد کرنا شروع کیا ہے، ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ ہم ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ آپ اور بھی ہمت کے ساتھ کام لیں، اس بات کو بھی کہوں کہ یہ جو سارا ایکشن ہو رہا ہے، اگر یہ نہ ہو تو کم اور متوسط آمدنی والے خاندان پس رہے ہیں۔اویس لغاری نے کہا کہ ہمارے غریب ذمیندار جو ٹیوب ویل لگاتے ہیں، ان کو زائد بل بھیجتے ہیں، کروڑوں روپے کی اووربلنگ ہے، بدقسمتی سے جب آج میں نے اپنی وزارت سے پوچھا کہ پاکستان میں اس وقت کتنے میٹرز خراب ہیں، انہوں نے بتایا کہ ساڑھے تین کروڑ میں سے تقریباً ایک لاکھ میٹرز خراب ہیں، جب میں نے مزید پوچھا کہ باقی ٹھیک ہیں، باقی سب میٹرز کی تصاویر آرہی ہیں، تو انہوں نے کہا کہ پتا نہیں، کتنے کی آ رہی ہیں، یہ پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی (پی آئی ٹی سی) سے پوچھنا پڑے گا۔انہوںنے کہاکہ ہمارے پاس اس سسٹم میں اتنے گیپس ہیں، جن کو ہمیں ہنگامی بنیادوں پر ٹھیک کرنا ہوگا، میں نے تمام ڈسکوز کے چیف ایگزیکٹو افسران کو ہدایت جاری کرچکا ہوں کہ 23 اپریل سے پہلے ہر لائن مین، ہر ایس ڈی او، ہر فیڈر پر جا کر ہمیں خود بتائے کہ سسٹم پر کتنے کنڈے لگے ہوئے ہیں، جو میرے کنٹرول میں نہیں آ رہے، اور جو میں نہیں ہٹا پارہا۔وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ اووربلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔اویس لغاری نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں بہتری کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، بجلی چوری کی روک تھام کیلئے لائحہ عمل تشکیل دے رہے ہیں۔نجکاری کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں اویس لغاری نے کہاکہ نجکاری کا جو معاملہ ہے، ہم لوگ اپنی تیاری جلدی کر لیں گے تاکہ جس مرضی کمپنی کو ہم نے یا کنسیشن ایگریمنٹ یا نجکاری کے ذریعے سے کرنا ہوگا، ہم انشا اللہ کروا دیں گے لیکن اس کا انحصار مارکیٹ پر ہوگا کہ کیا 10 کمپنیاں خریدنے والے یکدم ہیں انہوںنے کہاکہ 2 کی پہلے نجکاری ہو گی یا 4 کی، اس چیز کا پروا پروگرام ہم آپ کے سامنے اگلے 5 سے 6 ہفتے میں رکھنے کی پوزیشن میں ہوں گے، ہم نے کمپنیوں کو ٹھیک کرنے کا انتظار نہیں کرنا، لیکن جب تک ہمارے پاس ہیں، ان میں بہتری لانے کی کوشش کرنی ہے۔اویس لغاری نے کہا کہ اس وقت تقریباً 1900 ارب روپے وصول کرنے ہیں، بلوں کی ریکوری میں تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کا سالانہ تقریباً 200 ارب روپے کا اضافہ ہو رہا ہے، یہ جمع ہوتے ہوتے 1900 ارب روپے تک پہنچ گئے۔انہوں نے کہا کہ بڑی خوفناک بات ہے کہ آئیسکو اور پنجاب کی 4 کمپنیوں کے اندر ہم 3 ہزار ارب روپے وصول کرتے ہیں اور تقریباً 100 سے 125 ارب روپے ہمیں نہیں ملتے، باقی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں ہم تقریباً 700 ارب روپے وصول کرتے ہیں اور چوری اور نان ریکوری کی مد میں تقریباً ساڑھے تین سو سے 400 ارب روپے وصول نہیں کرتے۔انہوںنے کہاکہ بجلی کے شعبے میں گردشی قرضہ تقریباً 2400، 2500 ارب روپے کے قریب ہوگا۔مزید قومی خبریں
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں: حافظ نعیم الرحمن
-
لاہور میں ڈینگی کے 2مزید نئے مریض سامنے آ گئے
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کاپاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ، پاکستان کوسٹل گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان
-
محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی ،خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا‘ حمزہ شہباز
-
وزیراعلیٰ سندھ سے سندھ ریونیو بورڈ کے چیئرمین واصف میمن کی ملاقات
-
معیشت کا پہیہ مزدور کی محنت سے ہی چلتا ہے، شیری رحمن
-
5 لاکھ ٹیکس نادہندگان کی فون سمز بلاک ہونا شروع
-
موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا،اعظم نذیر تارڑ
-
یوم مزدور منانے کا مقصد شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ، ملکی معیشت میں اس طبقے کا کردار ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، نواب ثنااللہ زہری
-
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی کے 15 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے گیمبیا پہنچ گئے
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہے‘ چودھری شافع حسین
-
پشاور میں آٹے کی قیمت مزید کم ہوگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.