ایئر پورٹس کی آئوٹ سورسنگ کے لیے ترکیہ نے دلچسپی ظاہر کر دی

جمعرات 18 اپریل 2024 18:04

ایئر پورٹس کی آئوٹ سورسنگ کے لیے ترکیہ نے دلچسپی ظاہر کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء)ایئر پورٹس کی آئوٹ سورسنگ کے لیے ترکیہ نے دلچسپی ظاہر کر دی۔یہ بات اسلام آباد ایئر پورٹ آئوٹ سورسنگ کے معاملے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے منعقدہ اجلاس میں بتائی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران سی اے اے کے اعلیٰ حکام پر مشتمل ٹیم نے ڈی جی سی اے اے کو بریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق ایئر پورٹس آئوٹ سورسنگ کے لیے ترکیہ نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔ترکیہ کے وفد کو سی اے اے کی ٹیم (آج) جمعہ کو اسلام آباد میں ایئر پورٹ کی آئوٹ سورسنگ سے متعلق بریفنگ دے گی۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ترکیہ کے وفد سے جمعہ کو ہونے والے اجلاس سے قبل سی اے اے نے تیاری مکمل کر لی ہے۔