مریدکے،گاڑی دیوارسے ٹکرانے سے بہن بھائی جاں بحق ،تین افراد شدید زخمی

فیملی لاہور سے گجرات جارہی تھی ،حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا

جمعرات 18 اپریل 2024 18:25

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) مریدکے جی ٹی روڈ پر ایوری ڈبہ دیوارسے ٹکراگیا جس کے نتیجے میں لاہور کے رہائشی بہن بھائی جاں بحق اور تین افراد شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122کے مطابق گزشتہ روز مریدکے جی ٹی روڈ پر لاہور سے گجرات جانے والی فیملی کے ایوری ڈبہ کو کھوڑی بس اسٹاپ کیقریب ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجہ میں بہن بھائی امتیاز بی بی اور اسکا بھائی رفیق موقع پر جاں بحق ہوگئے ،متین افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں سے زخمی تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کردیا گیا ۔ مذکورہ فیملی لاہور سے گجرات جارہی تھی ،تھانہ صدر پولیس نے حادثہ اتفاقی قرار دیا ہے۔