ورلڈ اکنامک فورم اجلاس میں شرکت کیلئے وزیراعظم 28-29 اپریل کو سعودی عرب جائیں گے

جمعرات 18 اپریل 2024 18:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) ورلڈ اکنامک فورم اجلاس میں شرکت کیلئے وزیراعظم 28-29 اپریل کو سعودی عرب جائیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ وزیرخارجہ بھی ہوں گے،دورے کے دوران وزیراعظم اور وزیرخارجہ کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سعودی وفد کے حالیہ دورے میں ہونے والی پیش رفت کو آگے بڑھایا جائے گا،سعودی عرب سے وزیر خارجہ گیمبیا روانہ ہوں گے،او آئی سی اجلاس میں وزیراعظم کی شرکت کا بھی امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا 5-4 مئی کو او آئی سی اجلاس کے لیے گیمبیا کے دورے کا امکان ہے ۔