Live Updates

وزیراعلی پنجاب نے ناروال میں گاڑی کی ٹکر سے بچے کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا‘ عظمی بخاری

وزیر اعلی پنجاب نے گاڑی کی نشاندھی اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم جاری کردیا ہے‘وزیر اطلاعات

جمعرات 18 اپریل 2024 19:41

وزیراعلی پنجاب نے ناروال میں گاڑی کی ٹکر سے بچے کی ہلاکت کا نوٹس لے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ناروال میں گاڑی کی ٹکر سے بچے کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر فوری مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب نے فورا کاروائی کی ہدایت جاری کی۔وزیر اعلی پنجاب نے گاڑی کی نشاندھی اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم جاری کردیا ہے اور قانونی کاروائی جاری ہے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات