ملک کا تیسرا بڑا صنعتی شہر فیصل آباد میں ڈاکو راج

شہر اور گردونوا ح میں چو ری ۔ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ، 160سے زائد وارداتیں

جمعرات 18 اپریل 2024 20:19

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) ملک کا تیسرا بڑا صنعتی شہر فیصل آباد میں ڈاکو راج‘ شہر اور گردونوا ح میں چو ری ۔ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ، چوبیس گھنٹوں کے دوران 160سے زائد وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات‘ نقدی‘ قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر لے گئے‘ جبکہ متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لیکر رفوچکر ہو گئے‘ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

آن لا ئن کے مطابق لاری اڈا کے قریب بلال رضا سے 45ہزار روپے‘ فون‘ شہباز سے 20ہزار روپے‘ فون‘ الائیڈ ہسپتال کے باہر ارسلان علی سے 55ہزار روپے‘ فون‘ ضلع کچہری کے آفتاب احمد سے 70ہزار روپے‘ فون‘ ڈگلس پورہ میں بلال رمضان سے 70ہزار روپے‘ فون‘ بائو والہ کے قریب اشرف سے 13ہزار روپے‘ فون‘ گندانالہ کے قریب غلام حسین علی سے 30ہزار روپے‘ فون چھین لیا‘ مدینہ آباد کے شوکت علی کے گھر سے لاکھوں کے زیورات‘ نقدی‘ فون لوٹ لیا‘ ڈی پی ایس سکول کے باہر فیصل سے 15ہزار روپے‘ فون‘ فرید چوک کے ذیشان اکرم سے اڑھائی لاکھ روپے‘ فون‘ رضاآباد کے افضل عباس سے 50ہزار روپے‘ فون‘ موٹروے پل کے قریب فریاد حسین‘ جھمرہ روڈ پر شفیق‘ 195 رب کی رقیہ بی بی‘ 103 ج ب کے عبید علی سے پرس اور فون چھین لیے گئے‘ 157 ج ب کے صدیق کے ڈیرہ سے 13لاکھ مالیت کے مویشی چور لیکر رفوچکر ہو گئے‘ گیٹ چوک ستیانہ روڈ پر ناظم حسین سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ کوہ نور پلازہ کے قریب حسام سے 25ہزار روپے‘ فون‘ لائلپور گیلریا کے باہر حماد سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ رحمت آباد کے ارسلان سے نقدی‘ فون‘ رسول نگر کے نوید سے 58ہزار روپے‘ طارق آباد کے قریب محمد حسین سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ کینال روڈ پر رانا اظہر سے نقدی‘ فون چھین لیا‘ عبدالله پور کی رضیہ بی بی کے گھر کا صفایا کر دیا گیا‘ عبدالله پور کے قریب زوہیب سے پرس چھین لیا‘ نواز ٹائون کے عبدالستار کے گھر‘ نشاط آباد کے آصف‘ ثناء محمد‘ محلہ حیدرآباد کے ساجد علی‘ سمانہ پل کے قریب صدیق سے نقدی‘ فون چھین لیا گیا‘ 117 گ ب میں رشید کا گھر لوٹ لیا‘ اسماعیل ٹائون کے قریب نعمان تنویر سے فون چھین لیا‘ 92 گ ب کے علی رضا سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 254 ج ب کے سعید کے ڈیرہ سے ٹیوب ویل کا سامان‘ سمندری روڈ پر ندیم سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ نیاموآنہ روڈ پر غلام شبیر کی دکان کا صفایا کر دیا گیا‘ پل عبدالله کے قریب کاشف کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چور لے گئے‘ سمن آباد کے دکاندار تنویر کی دکان سے 75 ہزار کی بیٹریاں چوری ہو گئیں‘ نیو گارڈن ٹائون کے قریب افضل علوی سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 245 رب کے نواز خان سے 25ہزار روپے‘ فون چھین لیا گیا‘ 69 ج ب کے ثاقب جاوید کے گھر کے باہر سے بکرے‘ 241 رب کے عثمان سے 33 ہزار روپے‘ فون چھین لیا‘ 67 ج ب کے اکبر علی کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر بھاری مالیت کے زیورات‘ نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا‘ 79 ج ب کے زاہد علی کی حویلی سے مویشی‘ 55 ج ب کے راشد علی کے ڈیرہ اور 27 ج ب کے تصوف علی کے گھر سے بھاری مالیت کے مویشی چور لے اُڑے‘ 32 ج ب کے شریف سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 30 ج ب کے افتخار احمد سے موٹرسائیکل‘ فون‘ پرتاب نگر کے محمد احمد سے 25ہزار روپے‘ فون‘ جھنگ روڈ پر الیاس سے نقدی‘ فون‘ عمر ہائوسنگ کالونی کے شہروز سے نقدی‘ فون‘ ستیانہ روڈ مچھلی فارم کے قریب اعجاز حسین سے فون‘ مجاہد ٹائون کی نمرہ سے پرس‘ 215 رب کے عظیم سے نقدی‘ فون‘ ستارہ ڈائمنڈ سٹی کے قریب عباس علی سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ رشید آباد کے عباس سے نقدی‘ فون‘ غوثیہ پارک کے زبیع الله کا گھر لوٹ لیا گیا‘ 37 گ ب کے صدام حسین سے 45ہزار روپے‘ فون‘ 266 رب کے دانیال سے 26ہزار روپے‘ فون‘ فرخ شہزاد سے پرس‘ 69 رب کے محسن شاہ سے 65ہزار روپے‘ فون‘ 98 رب کے فیصل بشیر سے 87ہزار روپے‘ فون‘ 151 رب کے عمیر اقبال سے دو لاکھ روپے‘ موٹرسائیکل چھین لی گئی‘ 402 گ ب کے اشرف پرویز کے گھر کا صفایا کر دیا گیا‘ 607 گ ب کے ثمر خان کے ڈیرہ سے چار لاکھ مالیت کی سولر پلیٹس‘ ماموں کانجن کے امان کے گھر سے 12لاکھ کا سونا لوٹ لیا گیا‘ 497 گ ب کے عارف کی حویلی سے لاکھوں کے بکرے‘ عاصمہ بی بی کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات چور لے گئے‘ 489 گ ب کے سجاد علی کے ڈیرہ سے بیل کی جوڑی چور لے گئے‘ گوجرہ روڈ سمندری کے قریب حشمت علی سے اڑھائی لاکھ روپے‘ فون‘ 218 گ ب کے ولائیت حسین سے 50ہزار روپے‘ فون اور دیگر سے لاکھوں کا مال وزر لوٹ لیا گیا‘ نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے‘ بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں سیشن کورٹ سے عاطف علی‘ سول ہسپتال سے راقب علی‘ اویس احمد‘ پرانی غلہ منڈی سے حیدر علی‘ گٹ والا پارک سے محمد ندیم‘ محمد عمران‘ ساحل ہسپتال سے افضل‘ منصورآباد کے عباس‘ 224 رب کے اعجاز الحسن‘ 243 رب کے ارشد‘ 235 رب کے عباس علی‘ سنٹرل جیل کے باہر سے سرفراز‘ رشید آباد کے ندیم‘ بجلی گھر سٹاپ کے قریب عامر فاروق‘ 102 رب کے فیض رسول‘ 97 رب کے ذیشان احمد‘ قصبہ تاندلیانوالہ کے ملازم حسین‘ 497 گ ب کے راشد‘ 466 گ ب کے نوید شاہد‘ تحصیل کچہری سمندری سے منظور حسین اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور موٹرسائیکل رکشہ چور لیکر رفوچکر ہو گئے‘ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔