آصفہ بھٹو زرداری کے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہونے کی خوشی میں مسیحی برادری کا جشن

جمعرات 18 اپریل 2024 20:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) دختر پاکستان و خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہونے کی خوشی میں مریم کالونی میں مسیحی برادری کا جشن۔

(جاری ہے)

نائب صدر پیپلزپارٹی مینارٹی ونگ پنجاب ایڈون سہوترا کی رہائش گاہ پر جیالوں نے کیک کاٹا جس میں ایڈون سہوترا کی والدہ ،صاحبزادی اور بھائیوں کی خصوصی شرکت کی جبکہ تقریب میں عاصم عدنان، ولید تبسم ،کامران بابو ڈار، پاسٹر امتیاز ،پاسٹر صابر اور دیگر کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔