اسلام آباد پولیس نے خاتون کے اندھے قتل میں ملوث ملزم کو ٹریس کرکےگرفتار کر لیا

جمعرات 18 اپریل 2024 21:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) اسلام آباد پولیس نے خاتون کے اندھے قتل میں ملوث ملزم کو ٹریس کرکےگرفتار کرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ملزم کے قبضے سے پسٹل معہ ایمونیشن اور واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزم محمد رضا سیکٹر جی ٹین ٹو گرین ایریا میں خاتون کے سر میں فائر مارکرقتل کرکے موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے وقوعہ کا سختی سے نوٹس لے کر جلد ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے ۔پولیس ٹیموں نے تمام تروسائل بروئے کارلاکر ملزم کو ٹریس کیا۔ڈی آئی جی آپریشن نے کہا کہ ملزم سے ٹھوس شواہد کی روشنی میں تفتیش مکمل کرکے چالان مرتب کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :