ایم ڈی اے اور سٹی ٹریفک پولیس کی تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری

جمعرات 18 اپریل 2024 21:44

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے )انفورسمنٹ ٹیم اور سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کارروائی کر کے میٹرو روٹ چونگی نمبر 9، رشید آباد، فورٹ قاسم ، مچھلی منڈی ، دولت گیٹ، چونگی نمبر 14، نیو شاہ شمس، ٹی چوک شاہ رکن عالم کالونی،چوک کمہاراں اور خانیوال روڈ کے اطراف تجاوزات ہٹوا دی گئی ہیں ۔واضح رہے کہ یہ کارروائیاں وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صاف ستھرا پنجاب مہم کے تحت روزانہ کی بنیاد پر جاری ہیں۔عوامی حلقوں نے تجاوزات مافیا کے خلاف ان کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ہے۔