گورنر سندھ کی رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے عید ملن کی تقریب میں شرکت

عبدالرحیم جانو کی خدمات کے لیے تمغہ امتیاز دینے کی تجویز کرتا ہوں ، گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری

جمعرات 18 اپریل 2024 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے عید ملن کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں چیئرمین رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان چیلا رام کیولانی، سابق چیئرمین REAP عبدالرحیم جانو، سینئر وائس چیئرمین حسیب علی خان ، وائس چیئرمین حبیب الرحمان ، زبیر موتی والا اور مختلف ممالک کے قونصل جنرلز بھی موجود تھے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ رائس سیکٹر کو جلد انڈسٹری کا درجہ دیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات کو ٹھیک کرنے پر بات ہونی چاہیے، کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ عبدالرحیم جانو کی خدمات کے لیے تمغہ امتیاز دینے کی تجویز کرتا ہوں۔ چیلا رام کیولانی نے کہا کہ کامران خان ٹیسوری کو عوامی گورنر سمجھتے ہیں،انہوں نے بزنس کمیونٹی کو عزت بخشی، انہوں نے مزید کہا کہ کامران خان ٹیسوری سے پہلے ، گورنر سے ملنا مشکل مرحلہ ہوتا تھا۔

(جاری ہے)

عبدالرحیم جانو اور زبیر موتی والا نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ کامران خان ٹیسوری کو ہی صوبہ کا گورنر رہنا چاہئے ، زبیر موتی والا نے مزید کہا کہ گورنر سندھ نے 18 ماہ میں بزنس کمیونٹی کے ساتھ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے مسائل حل کرنے کے لئے کام کیا ہے۔