وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

جمعرات 18 اپریل 2024 22:05

وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) وزیر خارجہ محمداسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

امریکی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سفیر ڈونلڈ بلوم نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس میں خطے کے حالیہ واقعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بیان کے مطابق سفیر ڈونلڈ بلوم نے وزیر خارجہ کو پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ مل کر کام کرنے کے امریکہ کے عزم سے آگاہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی خوشحالی اور سلامتی امریکہ کی اولین ترجیح ہے۔