طوفانی بارشوں کی زد میں آنے والے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

بلوچستان کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں نے خوف و ہراس پھیلا دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 18 اپریل 2024 20:28

طوفانی بارشوں کی زد میں آنے والے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
کوئٹہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 اپریل 2024ء ) طوفانی بارشوں کی زد میں آنے والے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، بلوچستان کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب کو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے خوف و ہراس پھیلا گیا، شہری گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے ایسے وقت میں محسوس کیے گئے جب ان علاقوں میں طوفانی بارشیں بھی جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :