سیالکوٹ میں ٹینری زون کی تعمیر کے منصوبہ پر حکومت خطیر رقم خرچ کر رہی ہے، چوہدری فیصل اکرام

جمعرات 18 اپریل 2024 20:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کےممبر پنجاب اسمبلی چوہدری فیصل اکرام نے کہا ہے کہ حکومت سیالکوٹ میں ٹینری زون کی تعمیر کے منصوبہ پر خطیر رقم خرچ کر رہی ہے تاکہ شہریوں کو کینسر اور دیگر امراض سے بچایا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹینری زون کے وفد سے اپنے خطاب میں کیا۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو آفیسر سیالکوٹ ٹینری ایسوسی ایشن گارنٹی لمیٹڈ چوہدری احمد ذوالفقار حیات،پراجیکٹ منیجر محمد عاطف،کاشف نیاز بٹ، محمد شہزاد خلجی، میاں یاسر، ڈائریکٹر محمد کاشف اعجاز، احتشام گیلانی،شبیر بٹ،شیخ شہباز اور دیگر ممبران موجود تھے۔

ممبر پنجاب اسمبلی چودھری فیصل اکرام نے مزید کہا کہ ٹینری زون کے منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف سیالکوٹ شہر کو آلودگی سے پاک ہو گا ۔ چمڑے کی مصنوعات کا معیار بھی بہتر ہو گا اور برآمدات میں بھی اضافہ ہو گا۔چودھری فیصل اکرام نے مزید کہا کہ حکومت چاہتی ہے ٹینری مالکان معاہدہ کے مطابق ٹینری زون میں اپنے پلاٹس پر فیکٹریوں کی تعمیر شروع کریں تاکہ دیگر سہولیات،ترقیاتی منصوبے مکمل کر کے تمام ٹینریوں کوشہر سے ٹینری زون میں منتقل کیا جاسکے۔