قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی، اسٹیٹ بینک نے 8بینکوں پر جرمانے عائد کردیئے

جمعرات 18 اپریل 2024 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) سٹیٹ بینک نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر ملک کے آٹھ بینکوں پر تقریبا 75 کروڑ روپے کے جرمانے کردیئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے رواں سال 31 مارچ کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران مرکزی بینک کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر آٹھ مرکزی بینکوں پر 74کروڑ 75لاکھ روپے کے جرمانے کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک نے جن بینکوں پر جرمانے کئے ہیں ان میں میزان بینک، حبیب بینک، بینک الحبیب، بینک الفلاح، حبیب میٹروپولیٹن، مسلم کمرشل بینک، ایم سی بی اسلامک بینک، بینک آف خیبر شامل ہیں۔سب سے زیادہ 18 کروڑ 76 لاکھ 52 ہزار روپے کا جرمانہ بینک افلاح پر کیا گیا جبکہ حبیب بینک پر 14 کروڑ 33 لاکھ 76 ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا،اسی طرح بینک الحبیب پر 11کروڑ 72 لاکھ، میزان بینک پر 10 کروڑ 62 لاکھ، حبیب میٹرو پولیٹن پر 7 کروڑ 9 لاکھ روپے کا جرمانہ کیا گیا۔اس کے علاوہ مسلم کمرشل بینک پر پر 5کروڑ 29 لاکھ، ایم سی بی اسلامک بینک پر 3کروڑ 85 لاکھ جبکہ بینک آف خیبر پر 3 کروڑ 7 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :