فلسطین اسرائیل تنازع نے انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، وانگ ای

چین فلسطین کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن بنانے کی حمایت کرتا ہے، چینی وزیر خارجہ

جمعرات 18 اپریل 2024 21:10

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ فلسطین اسرائیل تنازع نے انسانی تباہی کو جنم دیا ہے،چین فلسطین کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن بنانے کی حمایت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطاب قچینی وزیر خارجہ وانگ ای اور انڈونیشیا کے وزیر خارجہ ریٹنو مرسودی نے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ایک پریس کانفرنس کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ فلسطین اسرائیل تنازع نے انسانی تباہی کو جنم دیا ہے اور فوری طور پر غیر مشروط جنگ بندی کی جانی چاہیے اور کشیدگی سے بچنے کے لیے جلد از جلد انسانی امداد کا نظام قائم کیا جانا چاہیے۔ چین فلسطین کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن بنانے کی حمایت کرتا ہے۔