دبئی ایئرپوٹ پر پاکستانی مسافروں کو مشکلات، سفارتخانے نے ٹیم تشکیل دیدی

عوام کو شکایت درج کروانے کیلئے ایمرجنسی ہاٹ لائن بھی قائم کردی گئی

جمعرات 18 اپریل 2024 21:10

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) دبئی میں پاکستان قونصل خانے نے پاکستانی مسافروں کی مشکلات دور کرنے کیلئے ٹیم تشکیل دے دی، عوام کو شکایت درج کروانے کیلئے ایمرجنسی ہاٹ لائن بھی قائم کردی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دبئی میں پاکستان قونصل خانے نے پاکستانی مسافروں کی مشکلات دور کرنے کیلئے ٹیم تشکیل دے دی، عوام کو شکایت درج کروانے کیلئے ایمرجنسی ہاٹ لائن بھی قائم کردی گئی ہے ،دبئی میں پاکستانی قونصل جنرل حسین محمد نے پاکستانی مسافروں سے ایئرپورٹ پر ملاقات کے دوران کہا کہ مسافروں کی شکایات دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

قونصل جنرل نے کہا کہ دبئی حکام سے رابطے میں ہیں، فلائٹ آپریشن جلد معمول پر آنے کی توقع ہے۔ سابق پاکستانی کرکٹرز مصباح الحق، عبدالرزاق، عمر گل، کامران اکمل ایئرپورٹ پر موجود ہیں، سابق کھلاڑیوں کی فلائٹ ہوسٹن امریکا کے لیے رات 8 بجے شیڈول ہے، جسے تاخیر کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :