ملکی معیشت کی بحالی کا آغاز ہوچکاپاکستان دنیا میں سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن چکاہے، ر کن قو می اسمبلی سر دار یعقوب نا صر

جمعرات 18 اپریل 2024 21:35

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) مسلم لیگ ن کے مر کز ی رہنما رکن قومی اسمبلی سردار یعقوب ناصر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حالیہ طوفان بارشوں سے اٹھ افراد کے ہلاکتوں اور متعدد کے زخمی اور املاک کو نقصان پہنچنے پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف متاثرین کے ساتھ ہیں وزیر اعظم نے وزیر اعلی سرفراز بگٹی کو اپنے بھر پور مدد وہر قسم کے تعاون کی یقین دھانی کرادی ہے انہوں نے کہا کہ۔

پاکستان کی معیشت کی بحالی کا آغاز کیا جا چکا۔پاکستان دنیا میں سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن چکاہے،سعودیہ عرب نے سرمایہ کاری کے اعلی سطحی وفد بھیجاسعودی وفد نے پاکستان میں بہترین سرمایہ کاری کی وکالت کی،نیازی نااہل اور نالائق شخص کی حکومت تھی۔

(جاری ہے)

جس نے معیشت تباہ کردی،2028تک ملک کو 2018کی سطح پر لائینگے۔محنت کرکے ملک کو خود کفیل اور خود مختار بنانا ہے۔

ہمیں اتحاد اور اتفاق سے ملک چلانا ہے ملک میں کسی فتنہ اور احتجاج کی گنجائش نہیں۔ملک میں استحکام اور پالیسیاں کا تسلسل نہیں وہاں ترقی نہیں ہو سکتاملک میں انتشار پھیلانے والے کی سازش کو عوام ناکام بنائے۔2029میں پاکستان دنیا میں اپنا معاشی اعتبار سے تعارف کروایا،امن استحکام کے ساتھ ملکر نوجوانوں کے لئے بہتر مستقبل کے لئے معیشت مضبوط کرینگے معیشت مضبوط سے ملک کا پہیہ چلے گاملک کی ترقی کے لئے ملک کر کام کرنا ہے۔