لسبیلہ کی عوام نے ہمیشہ جام خاندان کو عزت بخشی ،کامیاب ہو کر عوامی مسائل ایوان میں پہنچاؤں گا ، میر زرین خان مگسی

جمعرات 18 اپریل 2024 21:35

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) پی بی 22 لسبیلہ سے پا کستان مسلم لیگ (ن) امیدوار نوابزادہ میر زرین خان مگسی نے کہا ہے کہ۔

(جاری ہے)

میں کامیاب ہو کر لسبیلہ کے مسائل کو ایوان میں پہنچاؤں گا لسبیلہ کی عوام نے ہمیشہ جام خاندان کو عزت بخشی ہے لاسی ایک پرامن قوم ہے مخالفین غیر مقامی کا نعرہ لگا کر انتشار پھیلایا جارہا ہیں میں لسبیلہ کا حصہ ہوں میں اپنے آپ کو لاسی تصور کرتا ہوں ان خیالات کا آظہار انہوں نے معتبرین شخصیات ماسٹر فضل اللہ پارپیانی برہ ثنائ اللہ پارپیانی اور جنرل کونسلر محمد بخش برہ کی جانب سے رکھی گئی حاجی غلام حسین گوٹھ موضع ٹوڑی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ کامیاب ہوکر لسبیلہ کے مسائل ایوان میں پہنچا کر انہیں حل کرانے کی بھر کوشش کروں گا مخالفین غیر مقامی کا نعرہ لگا کر انتشار پھیلایا جارہا ہیں انہوں نے کہا ہے کہ میں جام خاندان کا حصہ ہوں میں اپنے آپ کو لاسی تصور کرتا ہوں کامیاب ہوکر لسبیلہ کی عوام کی بے لوث خدمت کرکے ثابت کرکے دیکھو گا کہ میں لسبیلہ کا حصہ ہوں اور مجھے لسبیلہ کی عوام سے محبت ہیں انہوں نے کہا ہے کہ کامیاب ہوکر لسبیلہ کی لاسی عوام کو کبھی بھی مایوس نہیں کرونگا جام کمال خان کی قیادت میں لسبیلہ کی عوام کے مسائل کو حل کرنے میں کو کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے اس موقع پر قبائلی شخصیت سردار رسول بخش برہ سابق وائس چیرمین سید عبدالحفیظ شاہ کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لسبیلہ کی عوام 21 اپریل کو وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کے نامزد پی بی 22 کے امیدوار نوابزادہ میر زرین خان مگسی کامیاب بنائیں نوابزادہ میر زرین خان کی کامیابی جام کمال خان اور لسبیلہ کی کامیابی ہیں ضمنی الیکشن کے دن لوگ اپنے گھروں نکل کر زیادہ سے زیادہ وؤٹ کاسٹ کرکے جام کمال خان کے نامزد امیدوار میرزرین کی کامیابی کے لئے بھر پور کردار ادا کریں کارنر میٹنگ کے موقع مہمانان کو علاقائی معزرین کی جانب سے روایتی اجرکوں کے تحائف بھی پیش کئے گئے اس موقع پر چیف ٹرائبل سردار غلام فاروق شیخ روحانی شخصیت پیر غلا شاہ جیلانی پیر جمیل شاہ جیلانی سردار غلام سرور چنہ ڈاکٹر تولا رام لاسی ڈاکٹر عبدالحیکم لاسی پیر فرید شاہ جیلانی پیر باقر علی شاہ جیلانی شاہد خان پٹھان سابق جنرل کونسلر پرکاش کمار لاسی فرحان سرور رونجھو ماسٹر عطاء اللہ ہمدم برہ محمد امین برہ و دیگر جام گروپ کے رہنماؤں و کارکنان کثیر تعداد میں موجود تھے۔