اٹک پولیس کا ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری

جمعرات 18 اپریل 2024 21:40

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایات پر اٹک پولیس کا ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ،3 کلو سے زائد چرس، 20 لیٹر شراب اور پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے 5 ملزمان گرفتار ، تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے منشیات سمگلر ناصر علی ولد مظفر علی اور محمد جنید ولد نزاکت علی سکنائے حسن ابدال کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا ملزم ناصر علی سے 1860 گرام چرس اور محمد جنید سے 1600 گرام چرس برآمد ہوئی ،تھانہ سٹی حسن ابدال اور سٹی اٹک پولیس نے شراب سپلائرز ناصر گل ولد عنایت سکنہ حسن ابدال اور اسلم جان ولد خورشید سکنہ عید گاہ اٹک شہر کی تلاشی لینے پر ہر دو ملزمان سے 10/10 لیٹر شراب برآمد کر لی جبکہ تھانہ حضرو پولیس نے دوران گشت طاہر ولد عبدالکریم سکنہ حضرو سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا،تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے آہنی زیور سے آراستہ کر دیا۔