حکومت پنجاب کی جانب روٹی نان کی قیمتوں پر عملدرآمد کے لیے سخت ایکشن لیا جائے ، ڈپٹی کمشنر جہلم

ہر ہوٹل اور تندور کے باہر واضح بینر لگائے جائیں جس میں قیمتوں بارے شہریوں کو آگاہ کیا جائے ،ڈی سی جہلم

جمعرات 18 اپریل 2024 21:40

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) حکومت پنجاب کی جانب روٹی نان کی قیمتوں پر عملدرآمد کے لیے سخت ایکشن لیا جائے اور شہریوں کو ریلیف سے محروم نہ رہنے دیں یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس میں کہی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سستی روٹی اور نان کے حوالے سے پنجاب حکومت کے احکامات پر عمل درآمد کی اب تک کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی جس پر ڈی سی جہلم نے ہدایت کی کہ ہر ہوٹل اور تندور کے باہر واضح بینر لگائے جائیں جس میں قیمتوں بارے شہریوں کو آگاہ کیا جائے جو بھی ہوٹل یا تندور مالک اس حوالے سے قانون کی خلاف ورزی کرے ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔