Live Updates

مریم نواز سے روسی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور وخطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

جمعرات 18 اپریل 2024 22:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے روس کے سفیر البرٹ خوریف نے ملاقات کی۔ملاقات میں زراعت، ٹیکنالوجی، تجارت اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور وخطے کی مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔روسی سفیر نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کو پہلی خاتون وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔

(جاری ہے)

مریم نوا زنے کہا کہ روس پاک تعلقات کو تقویت دینے کے لیے باہمی تجارت کو مزید بڑھانا اورروس کے زرعی تجربے سے استفادہ حاصل کرنا چاہتے ہیں ،روس سے زیادہ پیداوار والے بیج کی پیداوار حاصل کرنے کے خواہاں ہیں ۔البرٹ خوریف نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید بلندیوں پر لے جانا چاہتے ہیں ،پاکستان دیر ینہ دوست اور خطے کا اہم ملک ہے ۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات