صدر مملکت کی جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ قائم مقام چیف جسٹس ہائی کورٹ بلوچستان کو مذکورہ عدالت کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی منظوری

جمعرات 18 اپریل 2024 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 193 کی شق (1) کے تحت حاصل اختیارات کے تحت جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ قائم مقام چیف جسٹس ہائی کورٹ بلوچستان کو مذکورہ عدالت کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن نمبرNo.F.1(1)/2023-A.II (a)جاری کر دیا گیا ہے۔