پرویز الہی ٰکیخلاف دو مختلف مقدمات میں ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہوسکی،سماعت دو مئی تک ملتوی

جمعرات 18 اپریل 2024 23:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) لاہور کی انسداد رشوت ستانی کی خصوصی عدالت میں سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کیخلاف دو مخلتف مقدمات پر جمعرات کے روز ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہوسکی،اینٹی کرپشن کورٹ نے پنجاب اسمبلی بھرتی کیس میں فرد جرم کیلئے سماعت دو مئی تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

اینٹی کرپشن کورٹ کے جج ارشد حسین بھٹہ نے پنجاب اسمبلی میں میرٹ کے برعکس بھرتی کے مقدمے پر سماعت کی،عدالت نے پرویز الہی اور محمد خان بھٹی سمیت دیگر شریک ملزموں پر فرد جرم عائد کرنی تھی لیکن پرویز الہی کو پیش نہ کئے جانے کی وجہ سے فرد جرم عاد نہ ہوسکی،اڈیالہ جیل حکام نے پرویز الہی کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی جس میں بتایا گیا کہ سابق وزیر اعلیٰ بیمار اورواش روم میں گرنے کی وجہ سے انہیں چوٹیں لگیں ہیں،ڈاکٹروں نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو سفر نہ کرنے مشورہ دیا ہے،عدالت نے دو مئی کو فرد جرم کے لیے ملزمان کو طلب کر لیا،دوسری جانب احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے پرویز الہی سمیت دیگر ملزموں کی ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس لینے کے ریفرنس پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر کارروائی ملتوی کر دی،عدالت نے ایک مرتبہ پھر ریفرنس پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ملتوی کر تے ہوئے پرویز الہی سمیت دیگر شریک ملزموں کو فرد جرم کیلئے 9 مئی کو طلب کر لیا۔