لاہورہائیکورٹ کی کامیاب امیدوارکے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیخلاف درخواست پر مدمقابل امید وار کو ترمیم کی اجازت

جمعرات 18 اپریل 2024 23:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی133 ننکانہ صاحب سے کامیاب امیدوار رانا ارشد کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیخلاف درخواست میں مدمقابل امید وار کو ترمیم کی اجازت دیدی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے صوبائی حلقے سے امیدوار محمد عاطف کی درخواست پر سماعت کی جس میں صوبائی اسمبلی کے حلقے میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کو چیلنج کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران درخواست گزار امیدوار کے وکیل نے استدعا کی کہ درخواست میں ترمیم کی اجازت دی جائے کیونکہ رانا ارشد کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو درخواست کا حصہ بنانا ہے،اس سے پہلے رانا ارشد کے وکیل شان گل نے بتایا کہ کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو چیلنج ہی نہیں کیا،محمد عاطف کی درخواست پر عدالت پہلے ہی دوبارہ گنتی کی بنیاد پر مسلم لیگ نون کے رانا ارشد کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن معطل کر چکی ہے۔