جنوبی پنجاب میں بارش سے میپکو کے 51فیڈرز ٹرپ

جمعہ 19 اپریل 2024 10:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں جمعہ کی علی الصبح ہونے والی بارش سے میپکو کے 51فیڈرز ٹرپ کر گئے۔

(جاری ہے)

میپکو ترجمان کے مطابق ریجن میں ہونے والی بارش سے ملتان، بہاولپور، مظفر گڑھ اور ڈی جی خان کے 51 فیڈرز ٹرپ ہوگئے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر رانا محمد ایوب خان نے متاثرہ فیڈرز سے بجلی بحال کرنے کے لئے آپریشنل افسران اور لائن سٹاف کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :