اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی اور بیروزگاری ہے، ملک امجد علی نون

عالمی طاقتیں ہماری ایٹمی پاور اورجغرافیائی حالات کی وجہ سے سازش کررہی ہیں،سابق ناظم

جمعہ 19 اپریل 2024 13:11

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) سابق سفیر و سابق ضلع ناظم ملک امجد علی نون نے کہا کہ اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی اور بیروزگاری ہے اور عالمی طاقتیں ہماری ایٹمی پاور اورجغرافیائی حالات کی وجہ سے سازش کررہی ہیں کہ پاکستان سیاسی ، معاشی طور پر عدم استحکام کا شکاررہے۔

(جاری ہے)

زرائع سرگودھا کے سابق ضلع ناظم و سابق سفیر ملک امجد علی نون نے سرگودھا کے سینئر صحافی ملک محمد اصغر کی بیٹی کی شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ملک امجد علی نون نے کہا حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے عوام آئی ایم ایف کے چنگل میں پھنسے ہوئے ہیں اور حکمران طبقہ اپنے غیر ضروری اخراجات کم کرنے کو تیار نہیں ہے اور سارا بوجھ غریب عوام اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا سیاست سے دور ہونے کے باوجود ملک میں جو کچھ ہورہا ہے سب پر نظر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اپنے دور میں ضلع سرگودھا کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے اجتماعی منصوبوں پر کام کروایا تھا جس کے بہترین ثمرات عیاں ہیں۔