بہاولنگر میں پنجاب مقابلہ موسیقی 8 مئی کو ڈی پی ایس میں منعقد ہوگا

جمعہ 19 اپریل 2024 13:40

بہاولنگر 19 اپریل (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) بہاولنگر پنجاب کونسل آف دی آرٹس بہاول پور ڈویژن کے زیر اہتمام پہلا پنجاب مقابلہ موسیقی، 2024ء برائے بہاول پور ڈویژن کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ ضلعی سطح پر بہاول نگر ضلع میں مقابلہ موسیقی 8 مئی کو ڈویژنل پبلک سکول میں دن ایک بجے منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

اسی طرح ضلع رحیم یار خان میں مقابلہ موسیقی 9 مئی ء کو جناح ہال ضلع کونسل میں ہوگا جبکہ ضلع بہاول پور میں مقابلہ موسیقی 10 مئی کو رشیدیہ آڈیٹوریم ماڈل ٹاؤن اے میں منعقد ہوگا۔

اس حوالے سے اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر آرٹ کونسل سجاد حسین نے بتایا کہ مقابلے کے لیے عمر کی حد 14 سال سے 30 سال مقرر کی گئی ہے اور مقابلوں میں شرکت کے لیے www.pac.punjab.gov.pk پر رجسٹریشن کروائی جا سکتی ہے۔