سرگودھا، ضمنی الیکشن کے لئے الیکشن کمیشن نے 155 پولنگ اسٹیشن قائم کر کے تمام انتظامات مکمل کر لئے

جمعہ 19 اپریل 2024 14:30

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) سرگودھا ریجن کے صوبائی حلقہ پی پی 93 میں 21 اپریل کو ضمنی الیکشن کے لئے الیکشن کمیشن نے 155 پولنگ اسٹیشن قائم کر کے تمام انتظامات مکمل کر لئے اورالیکشن کے پرامن انعقاد کے لئے دفعہ 144 کا نفاذ اور 30 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دے دیا گیا۔جہاں سیاسی جماعتوں سمیت6امیدواروں میدان میں ہیں۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کیصوبائی حلقہ پی پی 93 بھکر میں 21 اپریل ضمنی الیکشن کے لئے الیکشن کمیشن نے 155 پولنگ اسٹیشنز کا قیام کر کے 30 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دے دیا گیا جن میں 22 پولنگ اسٹیشن کو بی کیٹیگری اور 103 کو سی کیٹیگری میں رکھ کر تمام اننتظامات مکمل کر لئے گے۔جن میں پرامن الیکشن کو یقینی بنانے کے لئے علاقہ میں 22 اپریل تک دفعہ 144 کا نفاذ کر کے 30 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن میں 11 پر تھانہ صدر اور 19 پر دیگر تھانوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔اس حلقہ سے ضمنی الیکشن میں سیاسی جماعتوں سمیت 6 امیدواروں سعید اکبر خان نوانی،سکندر احمد خان، شوکت اقبال،محمد افضل خان،شعیب رشید اور فہیم احمد خان میدان میں ہیں۔