کسانوں سے سستی گندم خرید کر خفیہ گوداموں میں ذخیرہ کی جارہی ہے،سیدمسعود اقبال شاہ

جمعہ 19 اپریل 2024 14:30

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) کسانوں سے سستی گندم خرید کر خفیہ گوداموں میں ذخیرہ کی جارہی ہے اور پھر یہی گندم مہنگے داموں فلور ملز مالکان کو فروخت کی جائیگی جس سے ایک بار پھر آٹا مہنگا ہونے کا خدشہ بڑھ جائیگا ان خیالات کا اظہار امیر شہر جماعت اسلامی سید مسعود اقبال شاہ نے کیا انہوں نے کہا کہ سرکاری گندم کی خریداری کے ہدف پر ابہام پیدا ہونے سے ذخیرہ اندوز مافیا متحرک ہوئی ہے اور اس وقت مارکیٹ میں گندم کے ریٹ 3200سے 3300روپے فی من ہیں اور آئندہ چند ماہ میں گندم کا بحران پیدا کرکے ذخیرہ اندوز اس کا فائدہ اٹھائینگے حکومت کو تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے اقدامات اٹھانے ہونگے تاکہ ذخیرہ اندوز مافیا کا خاتمہ اور کاشتکاروں کو بہتر ریلیف فراہم کرکے گندم کے ریٹ متوازی کرنے میں اپنا کردار ادا کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :