پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی اور کرائم سین یونٹ کی طرف سے اٹک پولیس کے تفتیشی افسران کے لیے سیمینار کا انعقاد

جمعہ 19 اپریل 2024 14:45

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) تفتیش کے معیار میں بہتری کے لیے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی اور کرائم سین یونٹ کی طرف سے اٹک پولیس کے تفتیشی افسران کے لیے پولیس لائن اٹک میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی، کرائم سین یونٹ کی طرف سے تفتیش میں بہتری کیلئے پی ایف ایس اے راولپنڈی اور کرائم سین یونٹ کے افسران نے لیکچر دیے جس میں کسی بھی مقدمہ میں شہادتوں کی اہمیت اور جائے۔ وقوعہ پر شواہد کو محفوظ بنانے کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ جب بھی کوئی کرائم ہو تو سب سے پہلے فرانزک ٹیم کو موقع پر بلائیں، کرائم ایریا کو مکمل کارڈن کریں تاکہ کوئی بھی شہادت ضائع نہ ہو اور ملزمان کو عدالت سے قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔

متعلقہ عنوان :