وزیراعلی میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں نئی کابینہ بلوچستان کے معاشی و سماجی ترقی کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائے گی،کرن بلوچ

جمعہ 19 اپریل 2024 14:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی وویمن ونگ کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات کرن بلوچ نے صوبائی کابینہ کوحلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نئی صوبائی کابینہ انتہائی باصلاحیت اور مخلص وزرا پر مشتمل ہیں۔

(جاری ہے)

امید ہے نئی کابینہ وزیراعلی میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبے کے معاشی و سماجی ترقی کیلئے اپنے تمام صلاحیتیں بروئے کار لا ئے گی ۔ جمعہ کو اپنے بیان میں کرن بلوچ نے کہا کہ صوبائی کابینہ عوامی امنگوں پر پورا اترے گی اور صوبے میں خوشحالی کی ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ ملکی بقاء و سلامتی کیلئے کابینہ کے ساتھ ساتھ تمام ممبران اسمبلی اپنا کردار اداکرینگے۔