سربراہ عوامی نیشنل پارٹی اسفندیار ولی خان کی شریک حیات اور صوبائی صدر ایمل ولی خان کی والدہ کا چہلم

جمعہ 19 اپریل 2024 15:24

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) سربراہ عوامی نیشنل پارٹی اسفندیار ولی خان کی شریک حیات اور صوبائی صدر ایمل ولی خان کی والدہ کا چہلم جمعہ کو ولی باغ چارسدہ میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد سلیم خان، صوبائی صدر (سندھ) شاہی سید، صوبائی نائب صدر ثاقب اللہ خان چمکنی، ضلعی صدر اپر دیر راجہ امیر زمان، ضلعی صدر شانگلہ اعظم خان، رکن مرکزی کمیٹی سید معصوم شاہ باچا، سابق امیدواران اور مختلف دیگر ذمہ داران و اراکین صوبائی صدر نے ایمل ولی خان سے تعزیت کی اور مرحومہ کی ایصال ثواب کےلیے فاتحہ خوانی کی۔ سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی، مشال خان اور دیگر ذمہ داران بھی اس موقع پر موجود تھے۔